

اسلام آباد:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، فیکلٹی اور طلبہ سے خصوصی نشست؛ انفارمیشن وارفیئر، سوشل میڈیا، قومی ذمہ داری اور نوجوانوں میں تنقیدی سوچ کے فروغ پر تبادلہ خیال۔
پاکستان ہمارا وطن اور امن و سلامتی کی سرزمین ہے، اس کے دفاع اور ترقی کے لیے محنت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف۔
مِس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور مَیل انفارمیشن کو سمجھنا موجودہ دور میں بالخصوص نوجوانوں کے لیے انتہائی ضروری ہے، فیکلٹی۔
سوشل میڈیا پر مختلف نقطۂ نظر کسی بھی معاملے کی پیشکش اور تاثر کو مکمل طور پر تبدیل کر سکتے ہیں، نوجوانوں کو معلومات کو سطحی طور پر قبول کرنے کے بجائے مکمل تناظر سمجھنا چاہیے، فیکلٹی۔
طلبہ کے مطابق نشست نے انہیں آن لائن معلومات کے اثرات اور گمراہ کن مواد کی پہچان کے حوالے سے نئی آگاہی دی، حقائق و اعداد و شمار کی تصدیق کے بعد ہی رائے قائم کرنا ضروری ہے۔
طلبہ نے کہا کہ غیر مصدقہ یا غلط معلومات کو آگے بڑھانے کے بجائے اس کے ماخذ کی جانچ اور تصدیق کو معمول بنانا ہوگا، ایسی نشستیں نوجوانوں میں ذمہ دارانہ اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔