سرگودھا چک نمبر 49شمالی کے رہائشی پریم اسلم مسیح پرڈیڑھ درجن کے قریب مسلح بدمعاشوں کا ڈنڈوں سوٹون ہنٹروں اور اینٹوں سے حملہ

سرگودھا(رپورٹ بیورو) سرگودھا چک نمبر 49شمالی کے رہائشی پریم اسلم مسیح پرڈیڑھ درجن کے قریب مسلح بدمعاشوں کا ڈنڈوں سوٹون ہنٹروں اور اینٹوں سے حملہ مارمار کر لہولہان کردیا۔پوییس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر 49ٹیل مستانہ ہوٹل پر روٹیان لینے آئے چک نمبر 49شمالی کے رہائشی 18سالہ نوجوان پریم اسلم مسیح ولد اسلم مسیح کو عبدالمنان علی بھٹی فہدعرف فہدی مصلی سعد چھینہ حسنین لالی عاشق علی حمزہ شانی چوہدری نصراللہ شکیل سمیت ڈیڑھ درجن کے قریب مسلح ہوکرڈنڈوں سوٹوں ہنٹر اور اینٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور اغواکرنے کی کوشش کی جسے موقع پر موجود لوگوں نے مزاحمت کرکے چھڑوالیا جبکہ دھاوابولنے والے ملزمان اسلحہ کےزور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئےموقع سے فرار ہوگئے۔15پر اطلاع دینے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔اور قانونی کاروائی کاآغاز کردیا۔تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔متاثرہ نوجوان کے والد اورضلع بھر کی مسیح برادری نے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم سے بااثر ملزمان کی گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *