
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) سول لائن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد وقار ولد عبدالرحمن اور زبیر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 46 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔