تھانہ تیموریہ کی حدود میں کومبنگ سرچ آپریشن، 06 غیر قانونی افغان شہری گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ تیموریہ کی حدود میں ایس ڈی پی او شادمان کی زیرِ نگرانی کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران حیدری، نارتھ، شاہ نور جہاں اور تیموریہ کے مختلف علاقوں میں 35 گھروں کی چیکنگ کی گئی، جبکہ تلاش و سواَس ڈیوائسز کے ذریعے مشکوک افراد کی جانچ پڑتال اور شناخت کی تصدیق کی گئی۔
کارروائی کے دوران 06 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری گرفتار کیے گئے، جن کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *