
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) درخشاں پولیس نے بڑا شہباز کمرشل، فیز VI، ڈی ایچ اے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دکان سے گٹکا/ماوا فروخت کرنے والے ملزم خالد ولد چنیسر کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے آداب گٹکا اور صفینہ گٹکا برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 634/2026، دفعہ 8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔