
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) درخشاں پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ملزمان شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت تیمور ولد الیاس اور محمد عدنان ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا آئی فون 17 پرو میکس سمیت مزید 2 موبائل فونز، ایک ٹیکنو اور ایک VGO Tel کی پیڈ فون برآمد ہوا۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے موبائل فون چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 638/2026 بجرم دفعہ 382/34 PPC، تھانہ درخشاں میں درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔