

حیدراباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر حیدراباد ڈاکٹر پیر غلام حسین نے پریس کلب میں میں صحافیوں کے لئیے ڈینگی کے حوالے سے أگہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گھروں کو صاف ستھرا رکھنے صاف پانی کو برتن میں کور کرنے اے سی اور فریج کے پانی کو جمع نہ ہونے دینے کی صورت میں ڈینگی مچھر کی افزائش سے کافی حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے بخار کی شدت میں اتائ ڈاکٹرز کے بجائے کسی مستند ڈاکٹر کو اپنا معائینہ کروائیں پانی جوسز کا زیادہ استعمال کریں اور زیادہ وقت گھر پر أرام میں گزاریں ڈاکٹر غلام حسین نے کہاکہ اینٹی بائیوٹیک ادویات کا استعمال مریض کے لییے مسائل پیدا کرسکتا ہے احتیاط کی جانی چائیے ڈاکٹر غلام حسین نے کہاکہ گژشتہ سال ڈینگی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ او أفس نے حیدراباد بھر میں اپنی ٹیموں کے ذریعے گھر گھر جاکر أگاہی مہم 10 جون سے شروع کردی ہے اور ڈینگی کے حوالے سے سرکاری اور نجی 17 ہسپتالوں میں انتظامات کییے گییے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے مریضوں کے بارے رپورٹ پیش کررہے ہیں اب تک ان ہسپتالوں میں ڈینگی کا ایک مریض بھی زیر علاج نہیں ہے البتہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ کا خدشہ موجود ہے انہوں نے کہاکہ اب تک حیدراباد کے 31 ہزار سے زائد گھروں پر سروے ٹیم نے رابطہ کیا ہے تعلقہ لطیف اباد میں امانی شاہ کالونی اور مہر علی ہاؤسنگ سوسائٹی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے ہمیں کمیونیٹی سطح پر زیادہ سے زیادہ أگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے اک ضمن میں ہمیں میڈیا کا تعاون درکار ہے ان کا کہنا تھاکہ مختلف ٹاؤنز اور یوسی چییرمینز کے ساتھ بھی ہم نے مشاورت کی ہے جہاں تک فیمیگیشن کا تعلق ہے تو یہ بات ذہن نشین کی جائیے کہ فیمیگیشن روڑ راستوں پر ہورہی ہوتی ہیں جبکہ ڈینگی مچھر ہمارے گھروں میں افزائش پارہا ہوتا ہے ہمیں اپنے گھروں کو صاف اور صاف پانی کے برتنوں کو ہر صورت کور کرکے رکھنا ھوگا تاکہ ڈینگی مچھر سے بچا جاسکے قبل ازیں سیکریٹری پریس کلب اشوک شرما نے ڈاکٹر پیر محمد حسین اور ان کی ٹیم کو پریس کلب أمد پر خوش أمدید کہا أخر میں صدر پریس کلب جنید خانزادہ نے ڈی ایچ او اور ان کی ٹیم اور أگاہی سیشن میں شریک صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ حیدراباد کا میڈیا ڈی ایچ او اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملکر ڈینگی مچھر کی أفزائش روکنے اور زیادہ سے زیادہ أگاہی فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے سیش کے اختتام پر سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا ڈی ایچ او ڈاکٹر پیر غلام حسین نے سیشن میں شریک صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے