ایس ایس پی ایسٹ کا رات گئے مختلف تھانوں کا سرپرائز وزٹ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے رات گئے سولجر بازار، ٹیپو سلطان، نیو ٹاؤن اور پی آئی بی کالونی تھانوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔
انہوں نے تھانوں کے رجسٹرز اور سرکاری ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔
صفائی، مالخانے، کوت، لاک اَپ اور دفاتر کا معائنہ کیا اور انتظامی امور بہتر بنانے کے احکامات دیے۔
ایس ایس پی ایسٹ نے ڈیوٹی افسران اور محرران سے ورکنگ اور مقدمات سے متعلق معلومات لیں، جبکہ تھانوں کی نفری، پولیس پکٹس اور تعینات اہلکاروں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔
انہوں نے سائلین سے ملاقات کرکے براہِ راست مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
دورے کے اختتام پر ایس ایس پی ایسٹ نے اپنے تاثرات اور ضروری ہدایات رجسٹر نمبر 13 میں درج کیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *