
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے بلاک 2 کلفٹن کے قریب دورانِ گشت مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شمس ولد کلیم اور عباس ولد دلنواز خان کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، 2 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔