حیدراباد ۔ سلسلہ عظیمیہ روحانی لائبریری لطیف أباد کے تحت محفل میلاد میں سیما جاوید رضیہ اسلام دعا کلثوم سید فہد واحد اویس متین ہدیہ نعت پیش کررہے ہیں اس موقع پر نگران و انچارج روحانی لائبریری پروین اختر عظیمی بھی اسٹیج پرموجود ہیں

حیدراباد ( ) سلسلہ عظیمیہ روحانی لائبریری یونٹ نمبر 7 لطیف أباد کے زیر اہتمام خواتین کی 49 ویں عظیم الشان محفل میلاد صلی اللہ علیہ والہ وسلم زیر نگرانی انچارج روحانی لائبریری پروین اختر عظیمی مقامی ہال پر منعقد کی گئ جس میں کراچی کی معروف ثناء خواں سیما جاوید رضیہ اسلام دعا کلثوم مردوں میں کراچی سے سید فہد واحد برہان سلطانی اور حسان نعت اکیڈمی کے انچارج معروف ثناء خواں اویس متین نے ہدیہ حمد و نعت رسول مقبول بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وألہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اس موقع پر عظیمیہ روحانی لائبریری کی انچارج پروین اختر عظیمی نے خواتین شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روحانی لائبریری کے تحت ہر سال محفل میلاد کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی دنیاوی تغلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں اور ابتدائ ہی سے بچوں میں دین اسلام اور محبت رسول کو پروان چڑھائیں خواتین پنجگانہ نماز کی پابندی کریں محفل میلاد کا اختتام صلواۂ و سلام پر ہوا ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئیے خصوصی دعا کی گئ أخر میں شرکاء محفل کے لئیے لنگر کا اہتمام کیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *