حیدرآباد قومی تحفظ دفاغ برائے بین المذاہب ضلع حیدراباد کے وائیس چئیرمین یاسین بلوچ نے ایک بیان میں حیسکو سب ڈویژن حالی روڑ میں روزانہ 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈیگ کو عوام کے ساتھ ظلم اور حیسکو حکام کی بدترین کارکردگی قرار دیا یاسین بلوچ نے کہاکہ جس طرح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے پیٹرول مصنوعات لیوی ٹیکس کے خلاف دھرنے کے باوجود قیمتوں میں ہر روز اضافہ کیا جارہا ہے اسی طرح وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے لوڈ شیذنگ میں نمایاں کمی کرنے کے اعلانھکے باوجود حیسکو نے شہر بھر بالخصوص سب ڈویژن حالی روڑ کے علاقے میں 10 گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے کے بجائے اسے بڑھاکر 12 سے 14 گھنٹہ تک کردی ہے جس سے شہری شدید ذہینی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں یاسین بلوچ نے کہاکہ ایک طرف ظالمانہ لوڈ شیڈنگ تو دوسری جانب بھاری غیر قانونی ڈیٹیکشن پر حیسکو حکام کو کوئ لگام دینے والا نہیں ہے یاسین بلوچ نے کہاکہ حیسکو افسران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں عوام اذیت سے دوچار ہیں وہاں شہر کی کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہورہی ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے یاسین بلوچ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ حیسکو افسران کی من مانیوں اہر غیر ذمہ دارانہ رویہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کی جائے
Posted inکراچی