
حیدراباد ( ) قاسم أباد کے گوٹھ قادر نگر کے رہائشی رمضان علی نے اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ حیدراباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ 12 ستمبر کی رات کو پولیس وین میں سوار نامعلوم افراد حاجی سولنگی کو بغیر وارنٹ گھر سے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جس کا اندارج تھانہ میں نہیں کیا گیا جس کی شکایت انہوں نے ڈی أئ جی حیدراباد کو کی گئ مگر اب تک کوئ کاروائ عمل میں نہیں لائ گئ اور شکایت کا بھی کوئ ازالہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ اس صورتحال سے اہل خانہ شدید ذہینی اذیت سے دوچار ہیں اور بچوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس کی مبینہ زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کیا جائے انہوں نےوزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی سندھ سے حاجی سولنگی کو فوری بازیاب کروانے کی اپیل کی