پولیس اور شاہین فورس کی مشترکہ کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی:(؛رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس کی مشترکہ کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عمر ولد راشد اور احسن ولد وسیم کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج، سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *