
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) نیو کراچی پولیس کا سیکٹر 11-I، حافظ جی کے مزار کے قریب اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
نیو کراچی پولیس نے گشت کے دوران موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ رکھا ولد غلام رسول اور شہباز ولد یٰسین کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن، نقد رقم، موبائل فون، 125 سی سی یونائیٹڈ موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔
برآمدہ موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء 20 ستمبر 2026 کو شہری وضاحت خان سے تھانہ نیو کراچی کی حدود میں اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھیں، جس کا مقدمہ الزام نمبر 579/2026 بجرم دفعہ 397/34 ت پ درج ہے۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔