
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی پولیس نے سیکٹر 11-I، حافظ جی مزار کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم جنید ولد معصوم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے ساتھی حماد ولد معصوم اور کاشف عرف کامران ولد شفیق کو بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، ایک نقلی پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزمان سے 23 ستمبر 2026 کو نیو کراچی کی حدود سے چھینی گئی ٹویوٹا پلاٹز کار، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز، پرس اور دیگر قیمتی اشیاء بھی برآمد کرلی گئیں۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔