
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ جوہرآباد کی حدود بلاک 15، ایف بی ایریا میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں بلال ولد شیر خان کو بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
ملزم سے 30 بور پسٹل، 2 زندہ راؤنڈ، چلیدہ خول اور موبائل فون برآمد ہوا۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔