
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 20-B، نزد گپ شپ ریسٹورنٹ میں مقابلے کے دوران 2 عادی جرائم پیشہ ملزمان رمضان ولد اکبر علی اور پرویز ولد سونا خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔ برآمدہ موٹر سائیکل گزشتہ روز تھانہ بن قاسم کی حدود سے شہری سے چھینی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 570/2026 درج ہے۔
مقابلے کے دوران 2 ساتھی فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔