تھانہ سعیدآباد پولیس کی کارروائی، اسلحہ بردار ڈکیت گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سعیدآباد پولیس نے فوراً کارروائی کر کے اسلحہ بردار ڈکیت گرفتار کرلیا
اطلاع کے مطابق پولیس نے دورانِ معمول گشت سیکٹر 12 سعیدآباد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم فرقان رشید ولد عبدالرشید کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور دورانِ واردات چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا۔
پستول اور ایمونیشن کو قانونی و فرانزک کارروائی کے لیے FSL بھجوا دیا گیا، جبکہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *