
ایم کیو ایم پاکستان کے وفود کی حیدرآباد چیمبر کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد،
کاروباری مسائل کے حل کے لیے تعاون کا عزم
حیدرآباد ( ) جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج ایم کیو ایم پاکستان اور رکن سندھ اسمبلی پی ایس 64 ایڈووکیٹ محمد راشد خان نے وفد کے ہمراہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر محمد فہد میاں اور نائب صدر عرفان عاربیانی سمیت اراکین کو مبارکباد پیش کی۔علاوہ ازیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی نے نو منتخب صدر حیدرآباد چیمبر ندیم احمد صدیقی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صدر حیدرآباد چیمبر ندیم احمد صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد کی تجارتی و صنعتی ترقی اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی نمائندگان، حکومت اور تجارتی تنظیموں کے درمیان مؤثر رابطہ ناگزیر ہے۔ چیمبر تمام سیاسی قوتوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مثبت اور نتیجہ خیز رابطے کو فروغ دے گا تاکہ تاجروں، صنعتکاروں اور چھوٹے کاروباری طبقے کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اجاگر کرکے ان کے حل کی راہ ہموار کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط کاروباری سرگرمیاں شہر، صوبے اور ملکی معیشت کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ایم پی اے راشد خان نے کہا کہ کاروباری برادری صوبے اور ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کا حل معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نمائندگان اور تجارتی تنظیموں کے درمیان مسلسل رابطہ مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی نے بھی نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی کاروباری برادری شہر کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حلقوں کے ساتھ رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ان وفود میں جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز افتخار قائمخانی، ڈسٹرکٹ ممبر افضل راجپوت، سعید عزیز، ٹاؤن کینٹ انچارج خالد قریشی، ڈسٹرکٹ ممبر و نگران باغ مصطفیٰ ٹاؤن انچارج صابر بھٹی،سابق بلدیاتی نمائندگان عدنان خانزادہ، طارق شیخ، ماجد مجید، کامران آفریدی، فاروق دیسوالی، شبیر اور اور ٹاؤن کمیٹی کے اراکین بھی شامل تھے۔