انجمن تاجران حیدرآباد اور اناج منڈی حیدرآباد کے وفود کی حیدرآباد چیمبرکے نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی و دیگر عہدیداران کو مبارکباد

انجمن تاجران حیدرآباد اور اناج منڈی حیدرآباد کے وفود کی حیدرآباد چیمبرکے نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی و دیگر عہدیداران کو مبارکباد

حیدرآباد (	 ) انجمن تاجران حیدرآباد کے صدر سلیم وہرا نے وفد کے ہمراہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر محمد فہد میاں، نائب صدر عرفان عاربیانی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری اکرام الدین، عبد الحمید میمن، عظیم راجپوت، اعجاز نانا، عبدالغفار خان، اسد پشوری، ارشد حسین، نصیرالدین، ارتضیٰ نصیر، صادق شیخ، انیل (ٹائر مارکیٹ) اور ندیم (اولڈ پارٹس، گاڑی کھاتہ) شامل تھے۔

اسی سلسلے میں اناج منڈی حیدرآباد کے چیئرمین چوہدری محمد اسلم کی سربراہی میں وفد نے بھی چیمبر سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری جلال الدین قریشی، سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر عبدالجبار راجپوت، ترجمان اناج منڈی نعیم شیخ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اناج منڈی حاجی بابو الدین، ضیائالحق، جبکہ ٹاور مارکیٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن فاروق صدیق اور وہاب اسلم شامل تھے۔

اس موقع پر صدر چیمبر ندیم احمد صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد کی تاجر تنظیمیں کاروباری برادری کی نمائندگی اور مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ چیمبر تمام مارکیٹوں اور تجارتی تنظیموں کے ساتھ روابط مضبوط بنا کر مشترکہ مسائل کے حل اور شہر میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرے گا۔چیمبر کے عہدیداران نے دونوں وفود کی آمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور تاجر برادری کے مشترکہ مسائل کے حل، باہمی رابطوں کے فروغ اور حیدرآباد میں تجارتی سرگرمیوں کی بہتری کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *