
حیدراباد (رپورٹ عمران مشتاق ) شہنشاہ حیدراباد سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات قل شریف پر اختتام پذیر ہو گئیں۔ اختتامی تقریب میں عقیدت مندوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دربار سخی پر امڈ آیا زائرین کے لیے جگہ کم پڑ گئی میزبان الحاج پیر گلشن الہی قادری چشتی فریدی نے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی خوشحالی کے لیے رقت امیز دعا کرائی. اس موقع پر دربار سخی کی فضائیں نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یا رسول اللہ لبیک لبیک یا رسول اللہ سرکار کی امد مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی قبل ازیں محفل قل شریف کے موقع پر قوال پارٹیوں نےمحفل سماع کے اختتام پر رنگ پیش کیا محفل قل شریف کا اختتام صلوۃ و سلام پر ہوا جبکہ زائرین کے لیے لنگر کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا عرس کی تقریبات کے اختتام کے موقع پر بھی چادر شریف کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج گلشن الہی قادری چشتی فریدی منتظمین کمیٹی کی جانب سے بہت بڑے پیمانے پر لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ عقیدت مند بھی اپنی بساط کے مطابق دربار سخی پر انے والے زائرین میں لنگر اور نیاز تقسیم کرتے رہے کل شریف کی محفل میں صاحبزادہ مفتی حسان الہی قادری صاحبزادہ فیضان الہی قادری صاحبزادہ حنان الہی قادری صاحبزادہ محمد احسن ناغڑ رکن سندھ اسمبلی ایڈوکیٹ راشد علی خان ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ حیدراباد کے انچارج محمد ظفر صدیقی سراج راجپوت ظفر علی خان پیر سعید کبیر شاہ سنگھانوی قاری احمد علی سعیدی محمد آفاق محمد علی حنفی محمد عابد قادری کرامت راجپوت محمد عارف نورانی وصی اللہ خان انور سلیم محمد علی جاوید اقبال غوثیہ ہال کے ڈاکٹر محمد اقبال شیخ صابر گدی اکرم شاہ نے بھی شرکت کی بعد ازاں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد دربار سخی میں. محفل نعت و بیان میں دعوت اسلامی کے ثنا ء خوان حضرات اور علماء کرام و مبلغین نے خصوصی بیان کیا دعوت اسلامی کے کے تحت ہونے والے اجتماع میں عاشقان رسول نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سخی عبدالواب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج گلشن الہی قادری چشتی فریدی نے بھی خصوصی شرکت کی اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو دربار سخی کی چادریں بھی بطور تبرک پیش کیں اس موقع پر الحاج گلشن الہی قادری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ تبارک و تعالی کے لاکھ لاکھ شکر گزار ہیں ہے کہ سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمت اللہ علیہ کی نو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اور پرا من طریقے سے اختتام پذیر ہو گئیں انہوں نے عرس کی تقریبات کو کامیابی سے منعقد کرنے میں محکمہ اوقاف حیدراباد منتظمین کمیٹی کے اراکین ضلعی انتظامیہ۔ محکمہ پولیس ہیسکو اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے نظم و ضبط کے ساتھ عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے پر عقیدت مندوں اور زائرین کے جذبہ عشق رسول اور بزرگان دین سے عقیدت کو سراہا انہوں نے عرس کے لیے بنائی گئی انتظامیہ کمیٹی میں شامل تمام اراکین کے کردار کی تعریف کی اور کامیاب عرس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی الحاج گلشن الہی قادری چشتی فریدی نے نو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کی شاندار کوریج کرنے پر حیدراباد کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کردار کو سراہا اور ان کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی