منگھوپیر پولیس اور شاہین فورس کا نادرن بائی پاس پر مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس اور شاہین فورس کا نادرن بائی پاس پر مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دو ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔
زخمی ملزم کی شناخت غلام مصطفیٰ ولد ناتھا خان کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ موٹرسائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *