
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) نارتھ ناظم آباد پولیس کا مین روڈ، نزد ریلوے پھاٹک، بلاک اے میں مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران ملزم محمد رشید عرف راشد ولد محمد سعید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا نامعلوم ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ کارتوس، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔