
کراچی:(؛رپورٹ محمد حسین سومرو) ماڑی پور پولیس اسٹیشن کی انٹیلیجنس بنیاد پر ایک کارروائی میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ملزم ذیشان خان ولد شفیع اللہ کے قبضے سے 570 گرام چرس، ڈیجیٹل کانٹا، غیر قانونی 30 بور پستول، دو میگزین، 16 راؤنڈ اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے ایس آئی او تھانہ ماڑی پور کے حوالے کر دیا گیا۔