نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں منگل بازار گراؤنڈ، سیکٹر 11-G نیو کراچی کے قریب پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت مولا بخش ولد خدائے داد کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ اس کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *