
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) سائٹ سپر ہائی وے پولیس اور شاہین فورس کا نادرن بائی پاس کے قریب ملزمان سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
اطلاع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم عیسیٰ ولد موسیٰ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ اس کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔