
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری۔
امشب بھی تھانہ گلشن معمار کی حدود عبداللہ گبول گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کومبنگ/سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر کیا گیا، جس کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او سرجانی ٹاؤن کی زیرِ نگرانی آپریشن میں ایس ایچ او گلشن معمار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری یقینی بنانا ہے۔