
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ موچکو کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔
گرفتار ملزم شیراز عرف نادان کے قبضے سے پستول، ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
مشتبہ شخص نے سپارکو روڈ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے پولیس کی جوابی کارروائی میں وہ زخمی ہوگیا۔
ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کا جائزہ لینے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔