جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم منظور عرف محبوب گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس نے تین ہٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور عرف محبوب ولد امیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *