
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس گیمز 2026 کا افتتاح 25 نومبر کو شام 5 بجے پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ہوگا، جبکہ تین روزہ مقابلے 27 نومبر تک جاری رہیں گے۔
گیمز میں سندھ پولیس کے 6 ریجنز اور 6 یونٹس سمیت مجموعی طور پر 12 دستوں کے 1547 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ 19 کھیلوں کے مقابلے کراچی کے 13 مقامات پر منعقد ہوں گے، جن میں 562 تمغے اور 41 ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ سندھ پولیس گیمز کا مقصد افسران اور جوانوں میں جسمانی فٹنس، صحت مند مسابقت، ٹیم ورک اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ سندھ اور قومی ہیروز شرکت کریں گے، جبکہ شاہد آفریدی کی شرکت بھی متوقع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال کراچی کی ٹیم فاتح رہی تھی، جبکہ رواں سال بھی تمام دستے بھرپور تیاری اور جیت کے عزم کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیں گے۔