
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں، گٹکا ماوا سپلائرز اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیاں جاری، مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 9 ملزمان گرفتار۔
کارروائیوں کے دوران عزیزآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 225 پیکٹ گٹکا ماوا اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔
نارتھ ناظم آباد پولیس نے گٹکا ماوا فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے گٹکا ماوا، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا۔
سپر مارکیٹ پولیس نے 54 گرام آئس سمیت ایک منشیات فروش، جبکہ یوسف پلازہ پولیس نے 53 گرام آئس سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔