
کراچی:( رپورٹ:محمد حسین سومرو ) ایسٹ زون، تھانہ عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی نمبر 6 روڈ، نزد جلیبی چوک کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دو ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت آزان ولد شبیر اور فیضان ولد عبدالرحٰن کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز، 7 چھینے گئے موبائل فونز، 3 بٹوے (جن میں مختلف شناختی کارڈز موجود تھے) اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) منتقل کر دیا گیا ہے۔
