
کراچی 🙁 رپورٹ؛ محمد حسین سومرو) گلبرگ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، اپواء کالج گراؤنڈ کریم آباد کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،
زخمی ملزم کی شناخت احسان اکبر ولد محمد انور کے نام سے ہوئی،
گرفتار ملزمان میں محمد تنزیل ولد عامر رحمان اور محمد احمد ولد عبدالکلام شامل ہیں،
ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول 30 بور اور چار راؤنڈ زندہ برآمد کر لیے گئے،
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے، طارق الہی مستوئی
