خوشاب : مہراحمد زیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پہنچ گئے

 خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) مہراحمد زیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سنٹر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ۔ عوامی، سماجی ،تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مہر احمد زیب کو یہ عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ سینیئر آفیسر مہراحمد زیب کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے ۔ آپ انتہائی ہردلعزیز،خوش اخلاق ،ملنسار اور پروقار شخصیت کے مالک ہیں ۔ موصوف قبل ازیں بطور انچارج لینڈ ریکارڈ سینٹر نورپورتھل بھی فرائض منصبی سر انجام دے چکے ہیں ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *