
کراچی:( محمد حسین سومرو ) کے علاقے ڈیفنس میں بل بورڈز پر غیر اخلاقی ویڈیو چلانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کو بھنگوریہ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں کہا کہ کمپنی کے 10 پولز اور 20 ایس ایم ڈیز نصب ہیں۔ کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیوز موبائل فون میں محفوظ تھیں۔ موبائل میں موجود غیر اخلاقی ویڈیو غلطی سے ایس ایم ڈیز پر چل گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
