پنجاب کے 8 اضلاع میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

 پنجاب کے 8 اضلاع میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفیکیشن کے مطابق  ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن  کے مطابق ان اضلاع میں  دفعہ 144 کا نفاذ 10 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک ہوگا، نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ  سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اس لئیے  امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *