بلال کالونی پولیس کی بروقت کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار اسلحہ برآمد رپورٹ : محمد حسین سومرو

 

بلال کالونی پولیس کی بروقت کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار اسلحہ برآمد رپورٹ : محمد حسین سومرو 

کارروائی سیکٹر فائیو ڈی نیو کراچی میں کی گئی جس میں ملز م گرفتار ہوا جو کہ مدعی مقدمہ سے موبائل فون و نقدی چھینتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا-

ملزم کی شناخت عمر مشتاق ولد مشتاق کے نام سے ہوئی

ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30بور پسٹل لوڈ میگزین بلا لائسینس، چھنا ہوا موبائل فون، چھنی ہوئی  موٹر سائیکل برآمد ہوئی-نیز ملزم سے چار عدد اصل شناختی کارڈز کراچی شہر کے رہائشیوں کے و بارہ عدد سمز برآمد ہوئیں-

ملزم سے برآمدہ چھنی ہوئی موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 305/24 بجرم دفعہ397ت پ تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج ہے-

مزم ماضی میں چوری , ڈکیتی و ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں تھانہ حیدری مارکیٹ و تیموریہ سے جیل جا چکا ہے اور کریمنل ریکارڈ یافتہ ہے-

 ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 349/24 جرم دفعہ397 و ناجائز اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ 350/24 قائم کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *