
سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ ، نوٹیفکیشن جاری
کفایت شعاری پالیسی کے تحت دکانوں، مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، حکومت سندھ
دکانوں، مارکیٹس، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار سے متعلق ہدایات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، حکومت سندھ
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے، حکومت سندھ
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں یہ اوقات رات 9 بجے تک ہوں گے، حکومت سندھ
احکامات ہفتے کے ساتوں دن، بشمول ہفتہ اور اتوار، نافذ العمل ہوں گے، حکومت سندھ
تنور، دودھ اور ڈیری شاپس، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتالوں اور پیٹرول پمپس کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، حکومت سندھ
ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو صرف شام 7 بجے سے رات 11:30 بجے تک (ڈنر ٹائمنگ) کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، حکومت سندھ
ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی، حکومت سندھ
شادی ہالز اور بینکوئٹس کو رات 8 بجے سے 12 بجے (آدھی رات) تک تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، حکومت سندھ
کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ پولیس کے تعاون سے اپنے اپنے علاقوں میں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، حکومت سندھ
