
کھاریاں (شاہد بیگ سے )شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پوتے بیرسٹر منیب اقبال نے قائداعظم گولڈمیڈلسٹ ممبر ڈویژنل پیس کمیٹی گوجرانوالہ ڈویژن لالہ جی سعید اقبال مرزا کو ماہنامہ سپیشل پرسن میگزین دیا ،
اس موقع پر بیرسٹر منیب اقبال نے کہالالہ جی سعید اقبال مرزا بے لوث انسانی خدمتگار دکھی انسانیت اور انسانی حقوق کیلئے جو کام کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے عمر رسیدہ اور معذوری کے باوجود وہیل چیئر پر بیٹھ کر جو دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے،
