
گجرات (شاہد بیگ سے)طلبات کو لے جانے والی یونیورسٹی گاڑی سے تصادم اور ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ، تین ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق ایک یونیورسٹی آف گجرات کی گاڑی جسے نوید احمد چلا رہا تھا، طالبات کو یونیورسٹی آف گجرات سے وزیرآباد لے کر جا رہی تھی۔ جب گاڑی چناب لا کالج کے قریب پہنچی تو ایک کار نمبر BFD-933 نے راستہ نہ ہونے کے باوجود زبردستی گزرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حادثہ کے بعد کار میں سوار افراد گاڑی سے اترے اور ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر زود کوب کیا
اطلاع ملنے پر تھانہ صدر گجرات پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی، صورتحال کو کنٹرول کیا، کار کو قبضہ میں لے لیا اور تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
