حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوارڈینیٹر حیدرآباد شاہد خان نے اپنے بیان میں کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کے شہدادپور کے قریب ڈی ریل ہونے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک حادثے کے باعث دونوں اطراف کے ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں جس سے نہ صرف ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوئی بلکہ مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا یہ واقعہ پاکستان ریلوے کی نااہلی غفلت اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریلوے کے نظام میں بہتری لانے کے لیٹے ٹھوس اور عملی اقدامات نہ کئے گئے تو ایسے حادثات معمول بنتے جائیں گے جو انسانی جانوں اور قومی املاک کے لئے سنگین خطرہ ہیں حکومت واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی ریلوے ٹریک اور سگنلنگ سسٹم کی فوری بنیادوں پر مرمت اور اپ گریڈیشن اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کرے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیٹے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور کسی بھی قسم کی غفلت یا نااہلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا
