

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے 5 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
وفد میں پیٹرن اِن چیف شوکت علی، سیکرٹری جنرل سلمان علیم، سینئر وائس چیئرمین مسرور باجوہ، وقار عظیم اور انس سلیجہ شامل تھے۔
ملاقات میں شہر کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ریسٹورنٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کاروباری برادری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اختتام پر وفد نے پولیس چیف کو شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
