ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ پارس بکھرانی کی زیر صدارت میں ٹریفک نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ٹریفک مینجمنٹ بورڈ اور ٹریفک پولیس کا اہم اجلاس*
اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ کے جاوید اقبال،ڈی ایس پیز داؤد رحمان،مقصود آرائیں,فاروق بھٹو اور تمام ایس اوز ٹریفک نے شرکت کی۔
اجلاس میں جامع پلان پر عملدرآمد کا آغاز شہر میں ون وے وائلیشن، رونگ پارکنگ اور سافٹ انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے دو سطحوں پر کارروائیاں ہوں گی:
1️⃣ شیڈیولڈ آپریشنز
2️⃣ سرپرائز وزٹ آپریشنز
ڈی ایس پی کینٹ نے اجلاس سے خطاب میں فرمایا کہ ان کارروائیوں کا مقصد عوامی سہولت، حادثات سے بچاؤ اور قانون کا احترام ہے، مزید ہدایت کی کہ رنگین شیشے، بلو لائٹس، اور ہوٹر والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سافٹ انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے پلان مرتب کیا گیا
تمام ون وے ایریاز اور پارکنگ ہاٹ اسپاٹس کی فہرستوں مطابق پلان ترتیب دیا گیا۔
ڈی ایس پی کینٹ پارس بکھرانی نےکہا کہ ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس ضمن میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔
