


حیدرآباد کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی نے حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع میں تعینات اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں، تفصیلات کے مطابق جنوری سے مارچ تک کے عرصے کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں روینیو معاملات، عوامی مسائل کے حل، سرکاری احکامات پر عملدرآمد اور مجموعی انتظامی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا، کارکردگی کے اس جائزے کے بعد نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو آج کمشنر آفس حیدرآباد مدعو کیا گیا جہاں انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا،اس موقع پر کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران محکمہ کے لیے قابل فخر ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کا مقصد دیگر افسران کو بھی مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ترغیب دینا ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں، تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران میں ضلع حیدرآباد کے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعود بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید نور حسین، ضلع مٹیاری کے اسسٹنٹ کمشنر ھالا مظھر حسین، ضلع بدین کے اسسٹنٹ کمشنر گولاڑچی عاطف شفیق، ضلع سجاول کے اسسٹنٹ کمشنر شاھبندر زاھد حسین، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سجاول محمد کمیل اور تعلقہ ٹنڈو محمد خان کے اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف شامل تھے۔
