
کراچی:( محمد حسین سومرو) سینٹرل زون، تھانہ ناظم آباد کی حدود میں 04 نمبر گجر نالہ کے قریب مسلح ڈاکو سے پولیس مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت نکاش عرف علی ولد محمد الیاس کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، تین خالی اور دو زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔
ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل (نمبر KPH-5530، یونیک) بھی برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
