
کراچی:( محمد حسین سومرو) انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی، ساؤتھ زون کراچی میں دو ہفتے قبل موچکو کے علاقے سہراب رند گوٹھ سے جلی ہوئی نعش ملنے کا معمہ حل سسرالی ملوث نکلے۔
قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔
نعش مکمل سوختہ تھی تلاش معلومات پر جسکی شناخت فیضان عرف فیضی کے نام سے ہوئی تھی۔
واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا۔
واقعہ کی تفتیش کے لیے انسپکٹر ارشد تنولی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے معمہ حل کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مقتول کے سسر اکرم ولد نور زمان اور سالے عطاءللہ ولد اکرم کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے۔
مقتول نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم نے شادی کے بعد بیوی کو مانع حمل ادویات زبردستی کھلائی جس سے اسکی موت واقع ہوگئی تھی۔
ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں اس بات کا بھی رنج تھا کہ ملزم نے اس کے بعد انکی دوسری بیٹی سے رابطہ قائم کیا تھا۔
ملزمان نے مقتول کو بہانے سے بلواکر بیلچے سے قتل کیا اور نعش کو پیٹرول ڈال کر جلادیا۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
