
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ شریف آباد کی حدود، ایف سی ایریا ریلوے پھاٹک روڈ پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اعجاز ولد سید حسن اور عدنان ولد محمد انور کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل برآمد ہوئے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
