
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس کا شہیدِ ملت روڈ کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ۔
پولیس کے رُکنے کے اشارے پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
ہلاک ملزم سے اسلحہ، ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔ شناخت عثمان عرف نور البشیر عرف عثمان بنگالی ولد ابوالکلام کے نام سے ہوئی۔
نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
