
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو ) ویسٹ، منگھوپیر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنا کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان مزدہ ٹرکوں میں نصب خفیہ اضافی ٹینک کے ذریعے ڈیزل اسمگل کر رہے تھے۔ چیکنگ کے دوران 2 ٹرک تحویل میں لے کر 440 لیٹر ڈیزل برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سیف اللّٰہ، اشرف اور آصف شامل ہیں۔ ملزمان، ٹرکوں اور برآمد شدہ ڈیزل کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
