
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود، لیاری ندی خامیسہ گوٹھ نزد بیٹھک اسکول پر پولیس اور منشیات فروش ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں جبکہ ایک ملزم بلا ضرر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عمران عرف بھائی، ولی خان عرف تابو (زخمی) اور ایم سہیل عرف بنگالی شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے آئس، ایک پستول 30 بور بمعہ زندہ راؤنڈز اور 32 بور ریوالور برآمد ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
